حیدرآباد۔/7 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حبیب نگر کے علاقہ میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کے مبینہ طور پر قتل کی واردات پیش آئی۔ متوفی کے رشتہ دار خاتون پر ناجائز تعلقات کا الزام لگارہے ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیوی نے خود زخمی شوہر کو ہاسپٹل منتقل کیا۔ حبیب نگر کے منگر بستی میں یہ واردات پیش آئی جہاں 22 سالہ روشن کا قتل کردیاگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق روشن اپنی بیوی 21 سالہ لتا اور 2 لڑکیوں کے ہمراہ منگربستی میں رہتا تھا۔ میاں اور بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ روشن کے بھائی سریکانت نے لتا پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لتا نے اپنے آشنا یوراج کے ہمراہ اس کے بھائی روشن کا قتل کردیا اور گھر میں روشن کو ہلاک کرنے کے بعد دواخانہ منتقل کرتے ہوئے ڈرامہ کیا گیا۔ حبیب نگر پولیس سے اس خاندان نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
