حیدرآباد 23 جولائی (سیاست نیوز) حج کمیٹی آف انڈیا نے 5 ریاستوں کو ویٹنگ لسٹ کے تحت 200 نشستیں الاٹ کی ہیں جس میں تلنگانہ کو 15 نشستیں الاٹ کی گئیں۔ مدھیہ پردیش کو 40 ، مہاراشٹرا 109 ، راجستھان 7 اور ٹاملناڈو 29 نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر مقصود احمد خان نے آج سرکولر جاری کرتے ہوئے متعلقہ حج کمیٹیوں کو اِس کی اطلاع دی۔ 15 اضافی نشستوں کے ساتھ تلنگانہ حج کمیٹی کی ویٹنگ لسٹ 1876 سے بڑھ کر 1895 ہوچکی ہے۔ منتخب عازمین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ زمرے کے مطابق حج اخراجات کی مکمل رقم حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائیٹ پر آن لائن جمع کردیں۔ ایس بی آئی یا یونین بینک آف انڈیا کے ذریعہ بھی رقم جمع کی جاسکتی ہے۔ اِن بینکوں میں چیک کے ذریعہ رقم جمع کرنے کی گنجائش ہے۔ رقم کی ادائیگی کے بعد عازمین حج انٹرنیشنل پاسپورٹ، ایک کلر فوٹو گراف، پے سلپ اور میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنس سرٹیفکٹ کے دستاویزات کے ساتھ 26 جولائی سے قبل ریاستی حج کمیٹی میں جمع کردیں۔ ریاستی حج کمیٹیاں یہ تفصیلات فوری طور پر سنٹرل حج کمیٹی کو روانہ کردیں۔ ویٹنگ لسٹ کے یہ منتخب عازمین حج ممبئی امبارگیشن پوائنٹ سے روانہ ہوں گے۔ ڈاکٹر مقصود علی خاں نے بتایا کہ حج 2019 ء کے لئے یہ آخری ویٹنگ لسٹ ہے۔