حج 2021 : سعودی حکومت نے شروع کی تیاریاں ، اسپتال سمیت عازمین کو دی جائیں گی یہ سہولیات

,

   

Ferty9 Clinic

عالمی وبا کورونا کے دوران حج کو محدود رکھنے کے درمیان فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب حکومت نے تیاریاں شروع کردی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے حج سیزن کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں 13 اسپتال مخصوص کئے جائیں گے جب کہ تمام حجاج کوکھانا ان کے کمروں میں ہی پہنچایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے حج سیزن کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ ڈائریکٹرامورصحت نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں 13 اسپتال مخصوص کیے جائیں گے اور حجاج کے رہائشی خیموں میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا ، جبکہ تمام حجاج کوکھانا ان کے کمروں میں ہی پہنچایا جائے گا۔ یاد رہے سعودی عرب نے کورونا کی صورتحال کے پیش ںظر رواں سال بھی حج محدود رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے بیرون ملک زائرین کو حج کی اجازت نہیں دی۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ رواں سال مجموعی طور پر 60 ہزار سعودی عرب کے شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی، لوگوں کی حفاظت اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس وقت کچھ احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔