31 اکٹوبر تک دونوں اقساط ادا کرنے کا مشورہ
حیدرآباد 14 اکٹوبر (سیاست نیوز) حج 2026ء کے لئے حج کمیٹی آف انڈیا نے تلنگانہ کیلئے دوسری ویٹنگ لسٹ کی منظوری دی ہے۔ دوسری ویٹنگ لسٹ کے تحت سیرئیل نمبر 1929 سے 2848 تک کی منظوری دی گئی ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے دوسری ویٹنگ لسٹ کے تحت دہلی، گجرات، کرناٹک، کیرالا، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا اور ٹاملناڈو کے عازمین حج کی منظوری دی ہے۔ دوسری ویٹنگ لسٹ کے تحت منتخب عازمین کو 31 اکٹوبر تک پہلی اور دوسری قسط کی مجموعی رقم 277300 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ پہلی قسط کے طور پر 152300 اور دوسری قسط کے طور پر 125000 روپئے کا حج کمیٹی آف انڈیا نے تعین کیا ہے۔ ویٹنگ لسٹ کے منتخب عازمین کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ اور نیٹ بینکنگ کے ذریعہ حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائٹ یا حج سویدھا ایپ پر یہ رقم جمع کرسکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور یونین بینک آف انڈیا کے کسی بھی برانچ میں حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں یہ رقم جمع کی جاسکتی ہے۔ رقم کی ادائیگی کے بعد منتخب عازمین کو دستخط کے ساتھ درخواست فارم، ڈیکلریشن، رقم کی ادائیگی کی رسید اور میڈیکل اسکریننگ فٹنس سرٹیفکٹ کو متعلقہ حج کمیٹی کے دفتر میں 5 نومبر تک جمع کرنا ہوگا۔ پہلی ویٹنگ لسٹ کے ایسے منتخب عازمین جنھوں نے رقم جمع نہیں کی ہے اُنھیں بھی 31 اکٹوبر تک مکمل رقم جمع کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔1