حج سیزن کیلئے ویزوں کی 8 فروری سے اجرائی : سعودی عرب

   

ریاض ۔5 فبروری (ایجنسیز) سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق حج سیزن کیلئے ویزوں کا اجرا 8 فروری سے شروع ہوگا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ حج سے 4 ماہ قبل ویزوں کا اجرا قبل ازوقت کرنے کا مقصد عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔ وزارت کے مطابق 73 حج خدمات کے اداروں کے ساتھ بنیادی معاہدے بھی کیے جا چکے ہیں، بیرون مملکت سے آنے والے عازمین سے متعلق 100 فیصد معاہدے مکمل ہوچکے ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اب تک 7 لاکھ 50 ہزار عازمین حج کا رجسٹریشن مکمل کر لیا گیا ہے، 30 ہزار عازمین کی بکنگ ان کے ملکوں سے براہ راست کی گئی ہے۔