حج پالیسیوں پر پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی اسمرتی ایرانی کے ساتھ میٹنگ 31 جنوری کو ہوگی

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت کی جانب سے اب تک حج پالیسی 2023 کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے حج پر جانے والے عازمین سمیت پرائیویٹ ٹور آپریٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ مرکزی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی بھی بات صاف نہیں ہو پائی ہے۔ حج ٹور آپریٹرز کو کتنی سیٹیں دی جائے گی، حج کمیٹی کو کتنی سیٹیں دی جائیں گی، سعودی عرب میں رہنے کا انتظام کہاں کیا جائے گا۔ یہ بنیادی اور اہم باتیں ہیں اس کو لے کر عازمین کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ٹور آپریٹر دونوں پریشان ہیں۔ اس ضمن میں ٹور آپریٹرز نے رکن پارلیمنٹ منوج کوٹک سے ملاقات کی۔ اس دوران ابو عاصم اعظمی کی موجودگی رہی۔ انہوں نے حج کو لیکر پیش آنے والے مسائل پر گفتگو کی۔