نئی دہلی ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حج کوٹہ میں گذشتہ پانچ سال کے دوران 63,980 کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیراقلیتی امور مختارعباس نقوی نے لوک سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سال 2013ء میں ہندوستان کو 1,36,020 عازمین حج کا کوٹہ الاٹ ہوا تھا لیکن گذشتہ پانچ سال میں حج کوٹہ میں 63,980 تک اضافہ ہوا۔ اب حج کیلئے 2,00,000 عازمین بیت اللہ پہنچیں گے۔ اس سال 2 لاکھ عازمین حج بغیر سبسیڈی کے حج ادا کریں گے جو ہندوستان کی تاریخ میں ریکارڈ تعداد ہے۔ مرکزی وزیراقلیتی امور نے مزید کہا کہ حملہ دو لاکھ کوٹہ میں سے 1,40,000 عازمین کا کوٹہ حج کمیٹی آف انڈیا کو الاٹ کیا گیا ہے ماباقی 60,000 عازمین حج گروپ آرگنائزرس کے ذریعہ سفر حج پر روانہ ہورہے ہیں۔ قبل ازیں یہ گروپ پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کے نام سے جانے جاتے تھے انہیں الاٹ کردہ 60,000 کے کوٹہ میں سے 10,000 سیٹس حج کمیٹی کی مقررہ شرحوں پر حج گروپ معاشی طور پر کمزور افراد کو اپنی خدمات فراہم کریں گے۔