حج2026 :دوسری قسط جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

   

عازمین حج کو7 نومبر تک ادا کرنے کی سہولت
لکھنو۔یکم ؍ نومبر( ایجنسیز ) حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی نے 31 اکتوبر 2025 کو سرکلر نمبر 18 جاری کیا ہے۔ اس کے تحت حج 2026 کیلئے منتخب عازمین حج کیلئے 1,25,000 روپے کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر سے بڑھا کر 7 نومبر 2025 کر دی گئی ہے۔اتر پردیش حج کمیٹی کے سکریٹری ایس پی تیواری نے بتایا کہ منتخب عازمین حج اس رقم کو ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in یا حج سہولت ایپ کے ذریعے کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور نیٹ بینکنگ کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن جمع کر سکتے ہیں۔یہ رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ میں پے ان سلپ کے ذریعے بھی جمع کی جا سکتی ہے۔ ادائیگی کے لیے درکار بینک حوالہ نمبر ویب سائٹ سے پے ان سلپ بنا کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ حج کمیٹی نے پہلے 31 اکتوبر کی آخری تاریخ مقرر کی تھی لیکن منتخب عازمین حج کی ایک بڑی تعداد کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے اس تاریخ کو بڑھا دیا گیا ہے۔ تیسری قسط کی تاریخ کا اعلان دوسری قسط جمع ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ اس کے بعد عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام شروع ہوں گے۔