دیوبند: صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشدمدنی نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئینی بینچ اس اہم مسئلہ پر سماعت کرکے مسلمانوں بالخصوص ان مسلم بچیوں کو راحت دے گی جو اپنی مذہبی شناخت کی حفاظت کرتے ہوئے حجاب پہن کراسکول وکالج میں پڑھائی کرنا چاہتی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ میں دوججوں کی بینچ نے اس پر سماعت کی تھی، اوران میں سے ایک جج نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ کودرست ٹھہرایاوہیں دوسرے جج جسٹس دھولیہ نے یہ کہہ کر مذکورہ فیصلے سے عدم اتفاق کا اظہارکیا ہے کہ سب کی اپنی اپنی پسندہے اورلڑکیوں کی تعلیم کے معاملہ میں انہیں ہر طرح کی اجازت دینی چاہئے، چنانچہ اس معاملہ کو اب تین ججوں پر مشتمل آئینی بینچ کے حوالہ کردیا گیا ہے.