بنگلور : کانگریس کے مسلم لیجسلیٹرس نے منگل کو یہاں چیف منسٹر بسواراج بومئی سے ملاقات کی اور اُس انداز پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا جس طرح حجاب تنازعہ کے سلسلہ میں ریاست میں اسٹوڈنٹس سے نمٹا جارہا ہے اور اسکولوں و کالجوں کا ماحول بگڑ رہا ہے۔ نمائندہ وفد میں کے پی سی سی ایکزیکٹیو پریسڈنٹ سلیم احمد شامل رہے۔ اُنھوں نے اِس معاملہ میں نمٹنے میں شفافیت پر زور دیا۔ سلیم احمد نے کہاکہ حجاب تنازعہ کے پس پردہ ایسے عناصر کارفرما ہیں جو دکھائی نہیں دیتے۔ اُنھوں نے کہاکہ کہاکہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالتی فیصلے کی تعمیل کریں گے۔
