حجاب معاملہ:سپریم کورٹ نے کہا: تعلیمی اداروں کو ڈریس مقرر کرنے کا اختیار، 19 ستمبر کو اگلی سماعت

   

نئی دہلی: تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی سے متعلق معاملات میں سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ قانون کے مطابق تعلیمی اداروں کو ڈریس مقرر کرنے کا اختیار ہے ، حجاب الگ معاملہ ہے ۔ معاملہ کی اگلی سماعت پیر (19 ستمبر) کو ہوگی ۔ اس سے پہلے اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب پہننے کو لے کر سامنے آئے تنازع اور اب کورٹ میں جاری حجاب کیس کو لے کر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ یہ معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جانا چاہئے ۔