پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ 20 بڑی معاشی طاقتوں کا گروپ
G20
طالبان کو تسلیم کرنے کے لیے یہ شرائط رکھے کہ طالبان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق ادا کرنے کو یقینی بنائیں گے۔میکرون نے فرانس۔انٹر ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں کو طالبان سے کہنا چاہیے وہ اپنے ملک میں نوجوان لڑکیوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنائیں اور یہ ان چیزوں میں سے ایک ہے جنہیں ہم فوری طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام لڑکیوں کو اسکول واپس جانے کی اجازت نہ دینا ان کے خدشات میں سے ایک ہے۔میکرون نے فرانس انٹر ریڈیو کو یہ بھی بتایا کہ وہ اس ماہ کے آخر میں روم میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں یہ مسئلہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو تسلیم کرنے کی دیگر شرائط میں یہ ہونا چاہیے کہ طالبان مسلسل انسانی ہمدردی کی کارروائیوں کی بھرپور امداد کریں۔