نئی دہلی: سپریم کورٹ میں دو ججوں کی بینچ حجاب پر پابندی سے وابستہ معاملہ میں کرناٹک ہائی کورٹ کے ایک فیصلہ کے خلاف داخل کی گئی الگ الگ عرضیوں کی سماعت کررہی ہے ۔ یہ کیس کرناٹک میں اسکولی یونیفارم کے ساتھ سر پر پہنے جانے والے حجاب پر پابندی سے وابستہ ہے ۔ اس میں وکیل نے دلیل پیش کرتے ہوئے اس کو اظہار رائے کی آزادی کا حصہ بتایا تو جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس سودھانشو دھولیا کی بینچ نے بھی سوالات پوچھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی آپ رائٹ ٹو ڈریس کی بات کررہے ہیں تو بعد میں آپ رائٹ ٹو ان ڈریس کی بات بھی کریں گے ، یہ پیچیدہ سوال ہے ۔ اس معاملہ میں کل 24 عرضیوں پر سماعت ہورہی ہے ۔ کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی چھ مسلم طالبات نے بھی عرضی داخل کی ہے ۔