مکہ مکرمہ ۔حرم مکی کے دروازوں کی نمبرنگ کے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ حرم مکی کے دروازوں کی نمبرنگ سے زائرین کو سہولت ہوگی۔سعودی حکومت حرمین شریفین کی خدمت اور زائرین کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کو اولین ترجیح دیئے ہوئے یہ اقدام کیا ہے۔ واضح رہے کہ دروازوں پر نمبرات کی تنصیب کے موقع پر حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ کے علاوہ انتظامیہ کے سکریٹری احمد بن محمد المنصوری اور منصوبوں کے شعبوں کے سکریٹری انجینئر سلطان بن عاطی القرشی بھی موجود تھے۔