حرمین شریفین کیلئے تقریباً 600 خواتین مقرر

,

   

مکہ مکرمہ : حرمین شریفین کے امور کے نگران ادارے نے بتایا ہے کہ مختلف ایجنسیوں کے لیے خدمات انجام دینے والی اہل خاتون ملازمین کی تعداد بڑھ کر تقریبا 600 ہوچکی ہے ۔ خواتین کے ترقیاتی امور کی نائب عمومی صدر ڈاکٹر ال انود بنت خالد ال عبود ویمنس ڈیولپمنٹ افیرس ایجنسی کی سربراہ ہیں ۔ اس ایجنسی کے تحت کئی ذیلی ادارے کام کرتے ہیں ۔ مختلف زبانوں میں ترجمے کیلئے تقریبا 100 ملازمین مقرر کیے گئے ہیں اور دیگر کاموں کیلئے 210 خاتون ملازمین ہیں ۔ اسی طرح سائنسی امور کے ادارہ برائے خواتین کی سربراہی نائب صدر ڈاکٹر نورا بنت ہلل الزویبی کرتی ہیں ۔ اس ادارہ کے تحت تقریبا 200 خاتون ملازمین برسر خدمت ہیں ۔ خواتین کے انتظامی اور ترقیاتی امور کے ادارے ڈاکٹر کمیلیا بنت محمد ال دادی کرتی ہیں ۔ ان کے تحت تقریبا 30 خاتون ملازمین ہیں ۔ خصوصیت سے خاتون عازمین حج و عمرہ کے لیے حالیہ عرصہ میں حرمین شریفین کے نگران ادارے نے سہولتوں اور رہنمائی میں نمایاں اضافہ کیا ہے ۔۔