حرمین ٹرین کا یکم ؍جولائی سے آغاز

   

ریاض : حرمین ایکسپریس ٹرین نے یکم جولائی سے دس جولائی تک ٹرینوں کا نظام الاوقات جاری کردیا۔ عاجل ویب سائٹ کے مطابق الحرمین ٹرین نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر ٹرینوں کے چلنے کے اوقات کا چارٹ جاری کیا ہے۔ یہ یکم جولائی سے دس جولائی تک کا ہے۔ اس حوالے سے مزید معلومات اور ریزرویشن کے لیے حرمین ٹرین کی ویب سائٹ https://sar.hhr.sa/ سے رجوع کریں۔ دریں اثنا گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے تاکید کی ہے کہ تمام مسافر حرمین ٹرین میں کورونا ایس او پیزکی پابندی کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام سعودی شہری، مقیم غیرملکی اور زائرین وبا کے مرحلے کی نزاکتوں کو سمجھیں۔ وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر کی سختی سے پابندی کریں۔