بغداد : اگرچہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی پر قاتلانہ حملے کی کوشش سے متعلق تحقیقات میں ابھی تک کسی فریق پر الزام عائد نہیں کیا گیا ہے تاہم عراقی حزب اللہ بریگیڈز (تنظیم) نے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی کی جانب سے کل پیر کے روز پیش کیے گئے ابتدائی نتائج پر اپنے شکوک کا اظہار کیا ہے۔مذکورہ گروپ کے ترجمان ابو علی العسکری نے سات نومبر (2021ء ) کو علی الصبح 3 ڈرون طیاروں کے ذریعے کی گئی اس کوشش کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ “سیکورٹی اور سیاسی قیادت کی اکثریت بلکہ بغداد میں بڑے ممالک کے سفراء بھی یہ جانتے ہیں کہ وزیر اعظم کے گھر کو نشانہ بنانے کی نام نہاد کارروائی قطعا بے بنیاد ہے۔ اس جعلی دھماکہ کے وقت مصطفی الکاظمی گھر میں موجود ہی نہیں تھے!۔