حزب اللہ نے بیروت دھماکہ کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ مسترد کر دیا

   

دبئی : لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصراللہ نے جمعہ کے روز کہا ہے ان کی جماعت بیروت بندرگاہ دھماکوں کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کرے گی لیکن اگر یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ یہ اسرائیل کے ذریعہ تخریب کاری کا ایک فعل تھا تو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔نصراللہ نے ٹیلیویژن خطاب میں مزید کہا کہ اس وقت سانحہ بیروت سے متعلق دو ’تھیوریاں‘ گردش کر رہی ہیں جن کے ارد گرد تحقیقات گھوم رہی ہیں: یا تو یہ کوئی حادثہ تھا یا تخریب کاری کا ایک واقعہ تھا جس کے نتیجے میں ایک گودام میں موجود امونیم نائٹریٹ پھٹ گیا۔اسرائیل نے 4 اگست کو ہوئے بم دھماکے سے کسی بھی تعلق سے انکار کیا ہے۔اس دھماکے میں جس نے پورے علاقے میں زلزلے کی کیفیت پیدا کی تھی کے نتیجے میں کم از کم 171افراد ہلاک اور 5000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔