حزب اللہ کا اسرائیل کو انتباہ

   

بیروت: جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 10افراد کی شہادت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کو انتباہ دیا کہ اسرائیل کو اس ظلم کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔حزب اللہ کے سیاستدان حسن فضل اللہ کا کہنا ہے کہ دشمن کو ان جرائم کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔جنوبی لبنان پر فضائی حملوں میں 10شہری جاں بحق ہوگئے تھے ۔