بیروت: اپنے سینئر کمانڈر کی ہلاکت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی اڈہ پر متعدد میزائل داغے دیے ہیں، لیکن ان میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہیکہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لبنان سے ملک کے شمال کی طرف تقریبا 30میزائل داغے گئے۔فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہیکہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ لبنان سے شمالی اسرائیل میں عین زیتیم اور دالتون علاقوں کی طرف 30 کے قریب میزائل داغے گئے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا کہ دیہات کو نشانہ بنانے خاص طور پر نبطیہ شہرپرحالیہ حملے کے جواب میں اس نے عین زیٹیم بیس میں واقع سیکنڈ انفنٹری بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے بمباری کی۔