حزب اللہ کے اسرائیل پر ڈرون حملے میں مارے گئے فوجیوں کی شناخت ہوگئی

   

یروشلم: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہیکہ حزب اللہ کے گولان کے ملٹری بیس پر نیچے پرواز کرنے والے ڈرونز حملہ کیا جس میں 4 اہلکار اور 70 زخمی ہوگئے۔ حزب اللہ کا ڈرون فوجی اڈہ کے کیفے ٹیریا میں گرا تھا، حملے سے خبردار کرنے والے سائرن سسٹم کے کام نہ کرنے کے باعث اہلکار کھانا کھانے میں مشغول رہے تھے۔ اسرائیلی فوج نے حیرانی کا اظہار کیا ہیکہ کس طرح حزب اللہ کے ڈرونز جدید ترین دفاعی فضائی نظام کو چکمہ دیکر ملٹری بیس تک آن پہنچے اور سائرن بھی نہ بج سکے۔ فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مارے گئے اہلکاروں کی شناخت ایلون امیتے، عمری تماری، یوسف ہیب، اور یوح اگمون کے ناموں سے ظاہر کی گئی ہے۔ مہلوک چاروں اہلکار اسرائیلی فوج میں سارجنٹ تھے اورعمریں انیس انیس سال تھی۔ یہ فوجی اڈہ ملٹری ٹریننگ سنٹر بھی تھا۔