حسن آباد ۔ ضلع سدی پیٹ کے حسن آباد پولیس اسٹیشن پر برسر خدمت سرکل انسپکٹر سرینواس کا آج صبح اچانک ورنگل میں واقع ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آفس پر تبادلہ کردیاگیا ۔ نیز حسن آباد کے نئے سرکل انسپکٹر کے طور پر چیریال میں خدمت انجام دینے والے مسٹر ایل رگھو کو مقرر کرتے ہوئے چیریال سے حسن آباد کو تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ فوری اثر کے ساتھ رجوع ہونے کے احکامات کے ساتھ مسٹر ایل رگھو نے آج سرکل انسپکٹر دفتر حسن آباد پہونچکر اپنے نئے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر داسا سدھاکر بھی موجود تھے ۔
