حسن آباد میں انٹر میڈیٹ امتحانات ، نقل نویسی کی روک تھام کیلئے خصوصی انتظامات

   

حسن آباد۔/4 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات کا آج حسن آباد ریونیو ڈیویژن کے تمام منڈلوں میں واقع سرکاری و خانگی جونیر کالجوں میں بیک وقت آغاز عمل میں آیا۔ آج تعلیمی سال 2019-20 کے سال اول کے امتحانات منعقد ہوئے۔ مدور، چیریال، کمراویلی ، حسن آباد، اکنا پیٹ، کوہیڈا، ملکانور، چگر مامڑی، ایلکا ترتی، بجنکی منڈلس میں قائم کئے گئے 34 امتحانی مراکز میں زائد از 8 ہزارامیدوار شریک امتحان ہورہے ہیں جس کے لئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔ تمام مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے موثر بندوبست اور نقل نویسی کے تدارک کیلئے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے۔