حسن آباد ۔ حسن آباد ٹاون میں آج ایک کورونا سے متاثرہ شخص جو کہ مقامی بلدیہ دفتر کے عقب میں رہائش پذیر تھا ۔ دوران علاج فوت ہوگیا ۔ جس کے باعث قریبی کالونی و ٹاون کے دیگر محلوں میں خوف سے ہراس پھیل گیا ۔ اطلاع پاکر بلدی ملازمین نے مقامی پولیس کی مدد سے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر آحری رسومات انجام دیکر متوفی کے مکان و قریبی مکانات پر جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کیا ۔ نیز آج مزید 2 نئے مثبت کیس سامنے آئے ۔ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سومیا نے بتایا کہ ریڈی کالونی میں ایک نوجوان وہنم کنڈہ رولا پر ایک گھریلو خانتون کو معائنے کے بعد مثبت علامات پائے جانے پر گھر پر قرینطینیہ کرتے ہوئے علاج و معالجہ شروع کردیا گیا ۔
ملیشیا میں فوت شخص کی آخری رسومات کی انجام دہی
جگتیال ۔ ضلع جگتیال میڈ پلی منڈل کمر پیٹھ سے تعلق رکھنے والے جواجی مہیپال چند سال قبل زریعہ معاش کیلیے ملیشیا کو روانہ ہوا تھا گزشتہ ماہ قلب پر حملہ سے فوت ہوگیا تھا اطلاع ملنے پر افراد خاندان نے نعش کو انڈیا آبا? وطن روانہ کرنے کی خواہش پر وہاں کے یم پی سی نے نعش کو آج روانہ کررنے پر آخری رسومات انجام دیںگے