حصول اراضیات کے کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے

   

Ferty9 Clinic

ضلع کلکٹر کریم نگرکے ششانکا کی عہدیداروں کوہدایت

کریم نگر۔ضلع میں زیر التوا حصول اراضیات کے کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے ضلع کلکٹر کریم نگر کے ششانکا نے عہدیداران کو ہدایت دی۔ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں کالیشورم ایم ایم آر , ورنگل کریم نگر قومی شاہراہ کتہ پلی منوہرآباد ریلوے لائن کے زیر التوا حصول اراضیات کے متعلقہ امور پر ریوینیو , ایریگیشن انجینئرس این ایچ اے عہدیداران کے ہمراہ جائزے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے ضلع کے متعدد منڈلوں کے دائرے اختیار میں کسانوں سے اراضی کے حصول کے لئے قبل ہی منظوری حاصل کردہ مڈ مانیر پراجکٹ کے اراضیات کے متعلقہ اندرون 30 اپریل جنرل ایوارڈ پاس کرنے کی آر ڈی او کو ہدایت دی۔ انہوں نے مزید کہاکہ زیر التوا حصول اراضیات کے کاموں کو تیزی سے مکمل کریں۔ کالیشورم تیسرے ٹی ایم سی پانی کے بہاؤ کے لئے پائپ لائن کے لئے اراضیات کی حصول یابی کریں۔ ورنگل کریم نگر قومی شاہراہ حصول اراضی کے متعلقہ تفصیلات کو اندرون 16 مارچ اپ لوڈ کیا جائے۔ کتہ پلی منوہر آباد ریلوے لائن کے متعلقہ حصول اراضی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال،ڈی آراووینکٹ مادھاواراو، کریم نگر حضورآباد آرڈی اوآنند کمار، پی بین شلوم،این ایچ اے آئی پی ڈی کشور راگھوناتھ ، ایریگیشن ای ای رمیش و دیگر نے شرکت کی۔