حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) روزی کی تلاش اور روزی سے ناخوش تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ تین علحدہ واقعات ٹپہ چبوترا بوئن پلی اور سرور نگر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ ٹپہ چبوترا پولیس کے مطابق 20 سالہ آر کے ویکاس جو کلثوم پورہ علاقہ کے ساکن نتیانند کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا روزگار کی تلاش میں در در بھٹک رہا تھا اور روزگار کے حصول میں دشواری سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا کل اس کی والدہ اس کے بیمار والد کو لیکر ہاسپٹل گئی تھی ۔ جن کے واپس آنے تک اس نے خودکشی کرلی ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 46 سالہ روی کمار جو پیشہ سے ایک ڈائگناسٹک سنٹر میں کام کرتا تھا ۔ نلہ گٹہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے ڈائنگناسٹک سنٹر میں نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ پروین جو بالاپور علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ نوجوان ملازمت کی تلاش میں تھا ۔ ملازمت کے حصول میں مسلسل نہ ناکامی سے دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔