حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( راست ) : حضرت اقدس مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی (مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند ) کی یادگار کانفرنس کی مناسبت سے شہر حیدرآباد تشریف آوری کے موقع پر 24 نومبر جمعہ بعد نماز فجر متصلًا جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ میں حفاظ و علمائے کرام کا اصلاحی و تربیتی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس سے حضرت کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ مولانا ابرار الحسن رحمانی قاسمی نے علمائے کرام ، متعلقین و منتسبین ، فضلائے دارالعلوم اور ابنائے قدیم دارالعلوم رحمانیہ سے شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے ۔۔