حیدرآباد۔ شاہ علی بنڈہ پولیس نے سیرت النبیؐ اکیڈمی چیرمین سیدغلام صمدانی عرف علی قادری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکندرآباد کے ساکن کیو ایم منہاج الدین نے شاہ علی بنڈہ پولیس میں کی گئی شکایت میں علی قادری پر یہ الزام عاید کیا کے انہوں نے حضرت امیر معاویہؓ کی شان میں گستاخی کی اور سوشل میڈیا پر گستاخانہ الفاظ کا بھی استعمال کیا۔ اس پر شاہ علی بنڈہ پولیس نے علی قادری کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ ،295(A) ، A)) 153 اور 505 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق منہاج الدین نے یہ الزام عاید کیا کہ علی قادری کے بیان سے کئی افراد کی دل آزاری ہوئی ہے اور اس سلسلہ میں سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔