حضور ؐکا خاکہ بنانے والا ملعون حادثہ میں ہلاک

,

   

اسٹاکہوم : سویڈن کا متنازعہ کارٹونسٹ لارس ولکس پیغمبر اسلام کا متنازعہ خاکہ بنانے کے بعد دھمکیوں کی وجہ سے سخت پہرہ میں رہا کرتا تھا ۔ اتوار کو ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ میڈیا کے مطابق 75 سالہ ملعون لارس ولکس کی ایک سڑ ک حادثہ میں موت ہو گئی۔ حکام نے وضاحت کی ہے کہ ان پر کسی طرح کا حملہ نہیں ہوا بلکہ حقیقتاً وہ ایک سڑک حادثہ میں ہی ہلاک ہوئے ہیں۔لارس ولکس نے 2007 میں پیغمبر اسلام کا ایک توہین آمیز خاکہ بنایا تھا۔ اس پر اسلامی دنیا سے سخت رد عمل ظاہر کیا گیا تھا اور اسے موت کی دھمکی بھی ملی تھی اس لیے وہ سخت پہرہ میں رہتا تھا ۔ لارس ولکس کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار بھی ان کے ساتھ اس حادثہ میں ہلاک ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر پہلے ایک ٹرک سڑک کو تقسیم کرنے والی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد اس کار سے ٹکراگیا، جس میں ملعون ولکس اور اس ان کے دو محافظ پولیس اہلکارسفر کر رہے تھے۔ایک مقامی اخبار نے کارٹونسٹ کی ایک ساتھی کے حوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام نے اس معاملہ میں کسی حملے سے انکار کیا ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس سڑک حادثے کی وجوہات کیا ہو سکتی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ٹرک ڈرائیور بھی زخمی ہوا جسے ہاسپٹل میں بھرتی کیا گیا ہے ۔حکام اس حادثہ کی تفتیش کررہے ہیں۔