حضور نگر میں جمعرات کو کے سی آر کی انتخابی مہم

   

حیدرآباد 14 اکٹوبر ( سیاست نیو ز ) چیف منسٹر و صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راو امکان ہے کہ 17 اکٹوبر کو حضور نگر ضمنی چناؤ میں اپنی پارٹی کے امیدوار کیلئے مہم چلائیں گے ۔ ٹی آر ایس ذرائع نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ امکان ہے کہ 17یا 18 اکٹوبر کو حضور نگر حلقہ میں ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ تاہم اس حلقہ میں کانگریس کا زیادہ امکان ہے ۔ اُتم کمار ریڈی کا مضبوط حلقہ مانا جاتا ہے اور ان کی اہلیہ پدماوتی اس حلقہ سے امیدوار ہیں جبکہ ٹی آر ایس سے سائیدی ریڈی مقابلہ کررہے ہیں ۔