حضور نگر میں کئی ترقیاتی کاموں کا اعلان

,

   

رائے دہندوں سے چیف منسٹر کے سی آر کا اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : حضور نگر اسمبلی حلقوں کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ٹی آر ایس سربراہ اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا اور کئی کاموں کے تحائف کی بارش کردی ۔ ٹی آر ایس امیدوار سیدی ریڈی کو ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی ملی ہے یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ حضور نگر کے عوام ان کے خطہ اعتماد کے عوض خصوصی مراعات کے مستحق ہیں ۔ عوام نے ٹی آر ایس کی حمایت کی ہے تو اس علاقہ کی ترقی کے لیے کام انجام دینے کے لیے وہ متعدد کاموں کا اعلان کرتے ہیں ۔ انہوں نے حضور نگر میونسپلٹی کی ترقی کیلئے 25 کروڑ روپئے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا ۔ ہر منڈل کو 30 لاکھ روپئے اور ہر پنچایت کو 20 لاکھ روپئے دئیے جائیں گے ۔۔