حضور نگر میں کانگریس امیدوار کے لیے راچا ملا سدیشور کی مہم

   

شمس آباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : راچا ملا سدیشور کانگریس ترجمان نے حضور نگر میں انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے مختلف گرام پنچایتوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور اپیل کی کہ حلقہ کی کامیابی کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں ۔ سب اسٹیشن ڈالے گئے سڑکوں کی تعمیر کی گئی ۔ سو بستروں پر مشتمل دواخانہ کی تعمیر کی گئی لیکن ٹی آر ایس جو عوام سے انتخابی وعدوں میں ایک پر بھی عمل نہیں کیا ۔ ٹی آر ایس کی کامیابی پر یہاں کوئی ترقی نہیں ہوگی ۔ کانگریس کے دور میں جو وعدے کیے تھے اس کی تکمیل کی گئی ۔ مسلمانوں کو چار فیصد تحفظات دئیے گئے جب کہ کے سی آر 2012 سے مسلسل مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کا اعلان کیا لیکن ابھی تک عمل نہیں کیا گیا ۔ ڈبل بیڈ روم مکانات دینے کا وعدہ کیا لیکن ابھی تک ایک بھی مکان نہیں دیا گیا ۔ بیروزگاروں کے لیے ملازمت فراہم کرنے کا اعلان صرف زبانی وعدہ بن کر رہ گیا ۔ عوام ٹی آر ایس کے جھوٹے وعدے اور اعلانات کے نام پر ووٹ نہیں دے گی ۔۔