حضور نگر میں گانجہ منتقلی کی کوشش ناکام

   

حضور نگر ۔ حضور نگر پولیس نے گانجہ منتقل کرنے والوں کو گرفتار کرلیا۔ اس ضمن میں مہتمم پولیس سوریا پیٹ نے ایک پریس میٹ منعقد کیا۔ آج حضور نگر پولیس اسٹیشن میں مہتمم پولیس سوریا پیٹ نے اخباری نمائندوں کے روبرو مقدمہ کی تفصیلات رکھی۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے راجو تیلوان ولد دیوی داس راجے عمر 34 پیشہ زراعت، سوفی داکا، ناسک ضلع، مہاراشٹرا، میرا بائی عمر 52 اورنگ آباد ضلع مہاراشٹرا، پوجا کنتوش عمر 27 گانجہ منتقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ آج صبح 8 بجے مادھوا رائنی گوڑم اسٹیج کے پاس حضور نگر پولیس گاڑیوں کی تلاشی لے رہی تھی اسی دوران ایک ٹویوٹوا ننووا کار کوداڑ سے ہوتے ہوئے حضور نگر کی طرف تیز رفتاری کے ساتھ جاری تھی۔ پولیس نے اسے روک لیا اور تلاشی لی جس سے 200 کیلو گانجہ برآمد ہوا۔ بعد ازاں گانجہ ضبط کرکے ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقدمہ درج کیا گیا چار ملزمین میں پہلا ملزم اور دوسرا ملزم فرار ہوچکے ہیں۔