حضورآباد میں 26 اگست کو جاب میلہ کا اہتمام

   

70 کمپنیوں کے عہدیداران کی شرکت ، موقع سے استفادہ کرنے ایڈیشنل کمشنر پولیس کا مشورہ
حضورآباد۔بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے مربوط ہونے کے لئے اس ماہ 26 اگسٹ کو میگا جاب میلہ انعقاد عمل میں آئے گا بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اس موقع سے استفادہ کرنے کی اڈیشنل کمشنر پولیس سرینیواس میگا جاب میلہ کے پوسٹر کے رسم اجرائی کے موقع پربات کہی اور صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر ضلع کریم نگر کی ہدایت پر میگا جاب میلہ کا حضورآباد میں انعقاد ہورہا ہے۔ اس میگا جاب میلہ میں حضورآباد اور اسکے اطراف کے مواضعات اور قریبی اضلاع کے افراد شرکت کرسکتے ہیں اس جاب میلہ میں70 کمپنیوں کے عہدہ داران شرکت کرینگے ۔ 3000سے زائید روزگار فراہم کیا ج جاے گا۔ ایس یس سی ،انٹر ، ائی ٹی ائی، ڈ پلومہ ،بی ٹیک، یم ٹیک، یم ٹیک،بی سی اے۔یم سی اے،یم بی اے، فارمسی،نرسنگ، ڈگری تعلیم یافتہ نوجوانان اس میگا جاب میلہ میں شریک ہوکر روزگار سے جڑ جائیں اس زرین موقع سے استفادہ کریں درخواست گذار اپنے تمام اسنادات ،2پاسپورٹ سائیز فوٹوس کے ساتھ لائیں اس سلسلہ میں رہبری کے لئے حضورآباد پولیس سرکل انسپکٹر فون نمبر پر9440795167 حضورآباد رورل سی آئی فون نمبرپر 944079151 جمی کنٹہ پولیس انسپکٹر فون نمبر 9440795167 جمی کنٹہ رورل سی آئی فون نمبر 9440725161 سے بذریعہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں صبح9 بجے مدھو وانی گارڈن ورنگل روڑ پر منعقدہ میگا جاب میلہ میں شریک ہونے کی بے روزگار نوجوانوں کو ترغیب دی اس پریس میٹ میں اڈیشنل کمشنر پولیس کے علاوہ اے آر اے سی پی پرتاپ،حضورآباد اے سی پی کوٹلہ وینکٹ ریڈی، حضورآباد سرکل انسپکٹرویرہ بتّنی سرینیواس،رورل سی ائی جناردھن،جمی کنٹہ ٹائون سی ائی کے۔رامچندررائو،رورل سی ائی جواجی سریش ودیگر موجود تھے۔