حضورآباد میں سچائی کی جیت ہوگی : ایٹالہ راجندر

   

ضمنی انتخابات میں زعفرانی جھنڈا لہرانے کیلئے متحدہ کام کرنے بی جے پی کارکنوں سے اپیل
حضورآباد : حضورآباد ان دنوں پورے ریاست و ملک میں سرخیوں میں ہے ۔ سابق وزیر صحت ایٹالہ راجندر کی پارٹی سے علحدگی اور بی جے پی میں شمولیت کے بعد ہر روز حکمراں اور اپوزیشن بی جے پی کے قائدین عوام کو راغب کرنے میں مصروف ہیں ۔ اس سلسلہ میں بی جے پی کے قائدین و کارکنان سے مخاطب کرتیہ وئے مدھو وانی گارڈن میں منعقدہ تقریب میں نومنتخبہ ایم ایل اے رگھونندن ریڈی نے کہاکہ حضورآباد میں آنے والے ضمنی انتخابات میں زعفرانی جھنڈہ لہرانا ہے ۔ اس لئے تمام پارٹی کے کارکنان ایکجہتی سے کام کریں ، تنقیدوں سے گریز کریں ۔ ریاستی وزیر اعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کے سی آر نے کہا کہ رعیتو بندھو اسکیم کی رقم فون کی ٹن ٹن کی آواز کے ساتھ ہی کسان کے بینک اکاؤنٹ میںجمع ہوجاتی ہے اس پر کہا کہ یعنی اسی طرح الیکشن کے وقت بھی اسی طرح کی آواز سے ایٹالہ راجندر بی جے پی کے نام پر ووٹ پڑنا چاہیئے ۔ حیدرآباد سے آئے بی جے پی کے سینئر قائد جتیندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹالہ راجندر ایک عظیم پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جو ملک کیلئے کام کرتی ہے اور ایک عظیم رہنما وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں کام کررہی ہے ۔ اس میں شامل ہونا بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس تقریب میں ایٹالہ راجندر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ آنے والے انتخابات میں جیت سچائی کی ہوگی ۔ حضورآباد کے عوام کی جیت ہوگی ۔ میں حضورآباد اسمبلی علاقہ کے عوام کیلئے سابق میں بھی تھا اب بھی ہوں اور رہوں گا ۔