حیدرآباد۔/14 نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی جگا ریڈی نے ہائی کمان کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے انہیں حضورآباد کے نتیجہ پر جائزہ اجلاس میں مدعو نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی تنظیمی امور کے سی وینوگوپال کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے جگاریڈی نے کہا کہ حضورآباد میں کانگریس کا ووٹ بینک مکمل طور پر بی جے پی کے حق میں منتقل ہوگیا۔ اس معاملہ کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائزہ اجلاس میں انہیں مدعو نہیں کیا گیا جس پر انہیں تکلیف پہنچی۔ ضمنی چناؤ میں انچارج کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے باوجود جائزہ اجلاس سے دور رکھا گیا جبکہ وہ الیکشن کے بارے میں اپنی رائے پیش کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ امیدوار کے اعلان میں تاخیر کے سبب پارٹی کو نقصان ہوا ہے۔ تین ماہ قبل ہی اگر بی وینکٹ کو امیدوار کے طور پر اعلان کیا جاتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے تاخیر کے سبب کانگریس کا ووٹ بینک مکمل طور پر ٹی آر ایس کو منتقل ہوچکا ہے۔ر