حضورآباد میں کلیانہ لکشمی و شادی مبارک کے چیکس کی تقسیم

   

حضورآباد /28 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ حکومت غریب عوام کے آنکھوں میں خوشی دیکھنا چاہتی ہے ۔ ایم ایل سی پاڈی کوشک ریڈی حضورآباد اسمبلی علاقہ جات میں کلیانہ لکشمی شادی مبارک چیک تقسیم کے موقع پر کیا حضورآباد پرتاپ سائی گارڈن میںمنعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور کہا کہ تلنگانہ حکومت حصول تلنگانہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا اور تلنگانہ کی فلاح وبہبودی کے جو کارنامے کئے پورے ملک میں اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ اس تقریب میں ایم ایل سی پاڈی کوشک ریڈی کے علاوہ کریم نگر ضلع پریشد چیرپرسن کے۔وجیا،یس سی کارپوریشن چیرمین بنڈہ سرینواس،حضورآباد مونسپل چیر پرسن گندے رادھیکا،یم پی پی،رانی سریندر ریڈی، مارکٹ کمیٹی چیرپرسن نائیک، زیڈ پی پی بکا ریڈی سنگل ونڈو کنڈال ریڈی،چلپور،کندگل،پاپیا پلی ویگر مقامات کے سرپنچ حضورآباد مونسپل وارڈ کونسلرس ،حضورآبادتحصیلدار کومل ریڈی،مونسپل کمشنر کنّیا،ودیگر حضورآباد منڈل۔واطراف کے مواضعات چلپور،کندگلہ ،پاپیاپلی،اپلّہ نرسنگاپور،بورنا پلّی،دھرماراج پلّی،جوپاکہ،چنّا پاپیاپلّی،کاٹرہ پلّی،پوتی ریڈی پیٹ،سنگاپور،سرسہ پلّی،تمنّاپلّی۔منداڈی پلّی،رام پور ،رنگا پور کی عوام کثیر تعداد میں موجود تھی،تمام افراد کو سائی روپا گارڈن میں کھانے کا انتظام رکھا گیا۔