حفیظ الدین کی جانب سے راشن کٹس کی تقسیم

   

شمس آباد ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : محمد حفیظ الدین ٹی آر ایس لیڈر نے رمضان کے موقع پر غرباء میں راشن کٹس تقسیم کئے ۔ محترمہ کولن سشما ریڈی میونسپل چیرپرسن نے کٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ الدین بلا لحاظ مذہب و ملت عوام میں راشن کٹ تقسیم کررہے ہیں ۔ جس میں چاول ، شکر ، آٹا ، دال ، تیل ، ہلدی ، مرچی ، ادرک لہسن ، نمک تقسیم کررہے ہیں ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں اور اس وقت ان کی مدد کرنا بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ محمد حفیظ الدین نے کہا کہ مشکل دور میں غرباء کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔ لاک ڈاون سے غریب خاص کر لیبر طبقہ جو روزانہ محنت کر کے دو وقت کی روٹی کھایا کرتا تھا آج لاک ڈاؤن سے محتاج ہوچکا ہے ۔ ایسے مشکل وقت میں ان کی ہم سب کو مدد کرنی چاہئے ۔ اس موقع پر وینکٹیش گوڑ ، مہیندر ریڈی ، محمد شبیر الدین ، محمد اقبال الدین ، محمد سراج الدین ، محمد معراج الدین ، محمد افروز الدین کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔