ممبئی ۔ شاہ رخ خان کی فلم جوان کا ٹریلر ابھی آنا باقی ہے۔ پہلے ہی اس فلم کے کافی چرچے ہیں۔چند دنوں قبل فلم کا ایک گانا بھی ریلیز ہوا ہے جس کا نام زندہ بندہ ہے۔ اس گانے میں شاہ رخ خان ایک پرجوش اوتار میں نظر آئے، جس نے ہندوستانی بزنس مین اور مہندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہندرا کا بھی دل جیت لیا ہے۔ آنند مہندرا نے زندہ بندہ گانے کا ایک مختصر ویڈیوکلپ شیئر کیا ہے اور شاہ رخ خان کے پرجوش اوتارکی تعریف کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ کیا یہ ہیرو57 سال کا ہے؟ اس کی بڑھتی ہوئی عمر کشش ثقل کی قوت کو چیلنج کرتی ہے۔ وہ زیادہ تر لوگوں سے10 گنا زیادہ زندہ ہے۔ اگر آپ زندہ ہیں تو ایسا ہی ہے۔ شاہ رخ خان نے آنند مہندرا کے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے جواب دیا ہے۔ کنگ خان نے کہا زندگی بہت مختصر اور تیز ہے جناب، بس اسے برقرار رکھنے کی کوشش کررہا ہوں۔ لوگوں کو محظوظ کرنے کی کوشش کریں۔ ہنسنا، رونا، اڑنا۔ امید ہے کہ کچھ لوگ ستاروں کے ساتھ تیر سکتے ہیں۔ خوشی کے چند لمحوں کا خواب۔ آپ کو بتا دیں، جوان شاہ رخ خان کی سال 2023 کی دوسری فلم ہے۔ اس سے پہلے وہ پٹھان میں نظر آئے تھے جو کہ ایک بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی ہے۔ اب ان کی جوانی بھی عروج پر ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم کیسی کارکردگی دکھاتی ہے۔ جوان 7 ستمبرکو ریلیز ہو رہی ہے، جس میں شاہ رخ اور نینتاراکی جوڑی نظر آئے گی۔ اس فلم میں دیپیکا پڈوکون بھی ہیں، جو ایک مختصر کردار میں ہیں۔ لوگ ٹریلر کا انتظار کر رہے ہیں۔ ایٹلی کمار جوان کو ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ پہلے اس فلم کا ٹیزر آیا اور پھر10 جولائی کو میکرز نے اس فلم کی پری ویو ویڈیو ریلیزکی، جسے لوگوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔ پری ویو کے بعد لوگوں کو فلم کا انتظار ہے۔ پہلے شائقین ہی نے اس فلم کو اپنی پسند کی ہری جھنڈی دکھادی ہے ۔