حقیقی ایل اے سی پر سخت نگرانی اور فوری کاروائی کی ضرورت: بھارت کی وزرات دفاع کا خلاصہ
نئی دہلی:7 اگست (سیاست نیوز)
بھارت کے وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ چین کی طرف سے یکطرفہ تجاوزات کی وجہ سے لداخ کے مشرقی علاقہ میں حالات حساس ہیں، وہاں سخت نگرانی کی ضرورت ہے، اور بدلے کے حالات کے مطابق فوری کاروائی کی ضرورت ہے، وزارت دفاع نے کہا کہ وہاں ایسی صورتحال کافی طویل عرصہ تک بنی رہ سکتی ہے۔
وزارت دفاع نے ایک دستاویز پر جون کے متعلق اہم سرگرمیوں کی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ لائن اف کنٹرول کے نزدیک 5 مئی کے بعد سے خاص طور پر وادی گلوان میں چینی فوج کا تجاوزات بڑھ رہا ہے، چین کی فوج نے ہاٹ اسپرنگ علاقہ میں کگرانگ نالہ اور پیگانگ تسو کے شمالی کنارے پر 17 اوت18 مئی کو تجاوزات کیا تھا۔
اس دستاویز میں گزشتہ جون کو دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ کا بھی ذکر کیا تھا، کہا جا رہا ہے اس جھڑپ میں دونوں ملکوں کے فوجی ہلاک ہوۓ تھے، اس جھڑپ میں 20 بھارت کے جوان مارے گئے تھے، چین کے بھی بہت سے فوجی مارے گئے تھے مگر وہاں کی حکومت نے تعداد کا انکشاف نہیں کیا ہے، کہا جا رہا حالات کے سدھار کےلیے اور اتفاق رائے کےلیے دونوں طرف سے باتیں چل رہی ہیں مگر یہ معاملہ اگے بڑھنے کا بھی امکان ہے۔