حقیقی بیٹے کو قتل کرنے والی ماں اور عاشق کیخلاف کارروائی

   

حیدرآباد31 اگسٹ (سیاست نیوز) ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے والے اپنے حقیقی بیٹے کا ایک خاتون نے قتل کردیا اور بیٹے کی موت کیخلاف خود شکایت کرتے ہوئے اسے طبعی موت قرار دینے کی کوشش کی تاہم پولیس کو تحقیقات کے دوران خاتون کا اصل چہرہ منظر عام پر آگیا۔ یہ انسانیت سوز واقعہ مشیرآباد علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس مشیرآباد نے ایک ماہ قبل پیش آئے 3 سالہ بھرت کمار کی مشتبہ موت کے معاملہ میں حیرت انگیز انکشافات کئے اور بھرت کمار کی مشتبہ موت کو قتل قرار دیتے ہوئے شبہ کی بنیاد پر بچہ کی ماں اور اس کے عاشق کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ ماہ 8 جولائی کو مشیرآباد پولیس نے 3 سالہ بھرت کمار کی مشتبہ موت کے خلاف اس کے باپ شیوا کمار کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا تھا۔ امکان ہے کہ پولیس مشیرآباد بچہ کی ماں اور اس کے عاشق کے خلاف کارروائی کرے گی۔ تاہم ان کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔ ع