چنڈی گڑھ : سابق وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کی دوست اورپاکستانی صحافی عروسہ عالم کی بابت ان کی اور کانگریس قائدین کے درمیان برپا ہنگامہ کے درمیان پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے آج کہا کہ وہ چاہیں گے کہ پنجابکیحقیقی مسائل قائم رہیں اور وہ ان مسائل سے توجہ نہیں ہٹنے دیں گے ۔ مسٹر سدھو نے آج ٹویٹ کی ایک سیریز میں کہا کہ پنجاب کو ہر پنجابی اور آنے والی نسلوں سے متعلق حقیقی مسائل کی طرف پنجاب کو لوٹناہے ۔ انہوں نے کہا کہ مالی ایمرجنسی کی صورتحال جو اپنے منہ کھولے کھڑی ہے ، اس سے کیسے نمٹا جائے گا؟ انہوں نے کہا ،‘ میں اصل مسائل سے توجہ بھٹکانے نہیں دوں گا’۔مسٹر سدھو نے کہا کہ یہ جو حقیقی نقصان ہو رہا ہے اسے روکنے کا آخری موقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ سرکاری خزانے کی جو رقم نجی جیبوں میں جا رہی ہے اسے سرکاری خزانے میں کیسے لایا جائے ۔ ریاست کی خوشحالی واپس لانے کے لیے کون پہل کرے گا؟انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ پر حملہ کرتے ہوئے انھیں زرعی قوانین کا ‘معمار’(آرکٹیک) قرار دیا۔