مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی حلف لینے کے بعد ایکشن موڈ میں آگئی ہیں۔ریاست میں بڑھ رہے کورونا وائرس کے معاملات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے کئی اہم احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں آج سے لوکل ٹرینیں بند رہیں گی۔اس کے ساتھ ہی ایئرپورٹ پر سبھی مسافروں کا آرٹی،پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ریاست میں ماسک پہننا لازمی کردیا گیا ہے۔سبھی سرکاری دفتروں میں 50 فیصد ملازمین کی حاضری رہے گی۔شاپنگ مالس،کمپلیکس،سوئمنگ پول کو اگلے حکم تک بند کردیا گیا ہے۔ہر طح کے سماجی،ثقافتی،تعلیمی اور تفریحی روگرام پر بھی روک لکا دی گئی ہے۔وہیں ریٹیل سامانوں کی دکانوں کو صبح سات بجے سے 10 بجے اور شام 5 بجے سے 7 بجے تک ہی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔