حلفنامہ کیلئے ٹوئٹر کو 2 ہفتوں کی مہلت

   

نئی دہلی۔ دہلی ہائی کورٹ نے ٹوئٹر کو حلفنامہ داخل کرنے کے لئے دو ہفتوں کی مہلت دی ہے۔ ٹوئٹر نے عدالت کو بتایا کہ وہ نئے آئی ٹی قواعد کے مطابق شکایتی سیل کے مقامی آفیسر کا تقرر 8 ہفتوں میں کردے گا۔ٹوئٹر نے یہ بھی کہا ہے کہ نئے آئی ٹی قواعد کو چیلنج کرنے کا حق وہ محفوظ رکھتا ہے۔