پارٹی صدور و ذمہ داروں کے انتخاب میں مسلمان اور دلت یکسر نظر انداز
ظہیرآباد یکم / نومبر ( سیاست نیوز ) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں واقعہ ایم ایل اے کیمپ آفس پر پانچ منڈلوں کے پارٹی صدرنشین کا انتخاب عمل میں آیا ۔ جس میں ایم جی راملو ظہیرآباد منڈل ، سریندر ریڈی ، کوہیر منڈل نرسمہا ریڈی ، نیالکل منڈل ، نارائنہ یادو ، مگڑم پلی منڈل ، سنگمیشور جھرا سنگم منڈل کو منتخب کیا گیا ۔ مسلمانوں دلتوں اور درج فہرست قبائل کو مکمل نظر انداز کیا گیا ۔ گذشتہ برس صدر ٹاون ٹی آر ایس پارٹی کی حیثیت سے جناب محمد یعقوب کو ہٹایا گیا اور مرلی کرشنا گوڑ کو صدر ٹی آر ایس نامزد کیا گیا ۔ جناب محمد عمر احمد کوہیر منڈل صدر کی جگہ پی سریندر ریڈی کو منتخب کیا گیا ۔ الغرض پانچ منڈل اور ٹاون پارٹی صدور کے عہدہ پر ایک بھی مسلمان ، دلت و درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے کسی بھی قائد کو نامزد نہ کرنا ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی سنگھی ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے ۔ یاد رہے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد مسلم دولت اکثریتی علاقہ ہے جہاں دونوں طبقات کی آبادی 60 فیصد سے زائد ہے ۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں مسلمان دلت طبقہ کی اکثریتی ووٹروں نے ٹی آر ایس پارٹی کا ساتھ دیا تھا جس کی وجہ سے ٹی آر ایس رکن اسمبلی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ لیکن پارٹی ذمہ داروں کے انتخاب میں مکمل نظر انداز ہونے پر مسلمانوں اور دلتوں میں مایوسی کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔