کانگریس امیدوار کے عوام منتظر ، کئی قائیدین دعویدار
یلاریڈی /18اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی حلقہ اسمبلی میں سیاسی ماحول گرما گیا ہے ۔ کانگریس پارٹی کے اہم قائیدین سبھاش ریڈی اور مدن موہن راؤ جو ایک عرصہ سے کانگریس پارٹی سے امیدوار بننے کا خواب لئے حلقہ کے تمام منڈلوں میں اپنی سماجی خدمات کے ذریعہ اپنی الگ الگ پہچان بناچکے ہیں اور وہ لوگ کچھ حد تک حقدار ہیں ۔ لیکن امیدوار تو کانگریس کو ایک ہی بنانا ہے ایسے میں سابق رکن اسمبلی رویندر ریڈی کانگریس کی آغاز میں آجانے سے کانگریس کے خیمہ میں ہلچل سی مچ گئی ۔ لیکن پارٹی اعلی کمان نے رویندر ریڈی کو بانسواڑہ حلقہ سے کانگریس امیدوار بنانے کی اطلاعات گشت کر رہی ہے ۔ اب یلاریڈی حلقہ میں دو امیدوار سبھاش ریڈی ، مدن موہن راؤ کو لیکر پارٹی اعلی کمان فکرمند ہے کہ کس کو پارٹی ٹکٹ دیں اور کس کو حلقہ پارلیمانی کیلئے امیدوار بنائے جانے کا تیقن دیں ۔ کانگریس پارٹی 2018 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس امیدوار کی کامیابی کو دہرانا چاہتی ہے ۔ کانگریس دو گروپوں کیلئے تقسیم ہوئے بغیر انتخابی میدان میں اترتی ہے تو کا میابی کو یقینی بنانے کی قیاس آرائیاں عوام سے سننے کو مل رہی ہیں ۔