حیدرآباد ۔ 19 ۔ فبروری ( سیاست نیوز) ملکاجگیری میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ٹی ونے کمار ریڈی نے حلیم کی تیاری کے سلسلہ میں سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی وجہ سے حلیم کی تیاری کے یونٹس اپرفلورس ( اوپر کی منزل ) پر نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے حلیم کی تیاری کی تمام بھٹیاں صرف گراونڈ فلور پر ہونی چاہئے ۔ کمشنر نے کل اُپل سرکل آفس کانفرنس ہال میں رمضان حلیم بھٹی آپریٹرس کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس کے دوران انہوں نے حلیم کی تیاری میں صفائی اور حفظان صحت کو ملحوظ رکھنے پر زور دیا ۔ آپریٹرس کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ صرف حکومت کے منظورہ مسالخ ہی سے میٹ حاصل کریں ۔ A