غزہ۔ 18 اکتوبر (یو این آئی) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدہ پر عمل کرتے ہوئے ایک اور اسرائیلی مغوی کی نعش ریڈ کراس کے حوالے کردی۔ اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے نعش وصول کرنے کی تصدیق کردی، اسرائیلی حکام نے بتایا کہ اب تک 28 میں سے صرف 9 مغویوں کی نعشیں ملی ہیں۔ دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ نعشیں ملبے تلے دبی ہیں لہذا واپسی میں وقت لگ سکتا ہے ، نعشیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری بھی درکار ہے ۔ حماس نے گزشتہ روز اسرائیلی پابندیوں کو تباہ سرنگوں میں دفن یرغمالیوں کی نعشیں نکالنے میں رکاوٹ قرار دیا تھا۔ ادھر جارح اسرائیل نے الزام لگایا کہ حماس کو نعشوں کا علم ہے ، تنظیم جان بوجھ کر حوالگی میں تاخیر کر رہی ہے ۔