غزہ :حماس نے اسرائیل کے دور دراز کے تفریحی مقام ایلات کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا یے۔ تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس راکٹ حملے سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے پچھلے برسوں کے دوران اپنے راکٹوں کی استعداد بڑھانے کے علاوہ تعداد بھی بڑھائی ہے، اسی تعداد اور استعداد کے بڑھانے کی وجہ سے اسرائیل کو اب کی بار حماس سے حیران کن حملوں کا سامنا ہوا ہے۔جبکہ اسرائیل کا جدید ترین اور مضبوط ترین دفاعی نظام بھی حماس کے راکٹ حملوں کے سامنے ناکارہ ثابت ہو گیا ہے۔تاہم اب حماس نے اب تک چلائے گئے راکٹوں میں سے سب سے زیادہ دور مار کرنے والے راکٹ کا استعمال کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ راکٹ غزہ سے 220 کلو میٹر دور واقع اسرائیلی تفریحی مرکز ایلات کو نشانہ بنانے کے لیے بروئے کار آئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اس راکٹ حملے کی مار اسرائیل کے باہر والے علاقے تک ہوئی تسلیم کی ہے۔ تاہم کسی فوری نقصان کی تصدیق نہیں کی ہے۔