حماس کی ایران پراسرائیلی حملے کی شدید مذمت

   

غزہ، 13 جون (یو این آئی)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشترکہ مؤقف اپنائے اور اسرائیل کے جرائم کا خاتمہ کرے ۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جارحیت ایک خطرناک حد تک بڑھتی جا رہی ہے جو خطے کو غیر مستحکم کرنے کا خطرہ ہے ۔حماس نے کہا کہ نیتن یاہو کی انتہا پسند حکومت خطے کو کھلے محاذ آرائیوں میں گھسیٹنے کی عکاسی کرتی ہے ۔مزاحمتی تنظیم نے ایران پر حملے کو ایک وحشیانہ جارحیت قرار دیا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور کنونشنوں کی ایک واضح خلاف ورزی ہے ۔اس نے مزید کہا کہ اب تصدیق ہوگئی ہے کہ اسرائیل پورے خطے کیلیے ایک خطرہ ہے ۔حماس نے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، سینئر کمانڈروں اور جوہری سائنسدانوں کی شہادت پر ایرانی قیادت اور شہریوں سے گہری تعزیت کی۔